نان پریکٹس الاؤنس کا معاملہ ‘ ڈاکٹرز کا یوٹرن ‘ دوسری پیشی سے قبل رقم کی واپسی شروع

نان پریکٹس الاؤنس کا معاملہ ‘ ڈاکٹرز کا یوٹرن ‘ دوسری پیشی سے قبل رقم کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقائع نگار)اینٹی کرپشن ملتان میں سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹرز کا غیر قانونی طور پر نان پریکٹس الاؤنس لینے کا معاملہ۔متعدد ڈاکٹرز نے دوسری پیشی سے قبل رقم واپس (بقیہ نمبر71صفحہ12پر )

دینا شروع کر دی ہے۔جبکہ اس دوران ایک ڈاکٹر نے ایک لاکھ 44 ہزار روپے سرکاری خزانے میں واپس جمع کروائے ہیں۔واضح رہے اینٹی کرپشن کو شکایت ملی کہ نشتر اور ڈینٹل ہسپتال کے بعض ڈاکٹرز نان پریکٹس الاونس لینے کے باوجود پریکٹس کر رہے ہیں۔جس پر انکوائری شروع ہوئی۔ اس انکوائری میں نشتر ہسپتال اور ڈینٹل ہسپتال کے 21 ڈاکٹرز نے غیر قانونی طور پر نان پریکٹسنگ الاونس لے رکھا ہے۔اینٹی کرپشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اصف نور نے معاملہ کی مزید چھان بین کیلئے ڈاکٹرز کو دوسری پیشی کے لیے سوموار کو طلب کرلیا ہے۔
الاؤنس