صادق آباد میں نہری پانی کی عدم فراہمی پنجاب اسمبلی میں آواز بلند کرنے پر کاشتکاروں کا ممتاز چانگ کو خراج تحسین

صادق آباد میں نہری پانی کی عدم فراہمی پنجاب اسمبلی میں آواز بلند کرنے پر ...

  

صادق آباد (تحصیل رپورٹر )ایم پی اے ممتا زعلی خان چانگ زمینداروں کی آواز بن گئے ۔ایم پی اے حلقہ 266نے صوبائی اسمبلی (بقیہ نمبر61صفحہ12پر )

میں نہری پانی کی عدم فراہمی پر آواز بلند کی۔ضلع رحیم یارخان کی تحصیل صادق آباد میں نہری پانی کی مصنوعی قلت کا مسئلہ عرصہ دراز سے چل رہا تھا ایم پی اے ممتاز چانگ زمینداروں کی آواز بن گئے ۔ضلع رحیم یارخان کے پہلے ایم پی اے ہیں جنہوں نے صوبائی اسمبلی میں کاشتکاروں کے حقوق کیلئے آواز بلند کی ۔صوبائی اسمبلی میں آواز اُٹھانے پر کاشتکاروں نے ایم پی اے ممتاز چانگ کی کاوشوں کو سراہا اور زمینداروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئیں ۔واضح رہے کہ صادق آباد پکے کے علاقہ میں ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی نہری پانی کی عدم فراہمی پر بنجر ہورہی ہے ۔پکے کے زمینداروں جام صابر انڑ ٗ جام عمر ٗ قمر حیات ٗ چوہدری امجد ٗ ڈاکٹر رحیم ٗ ریاض احمد شر ٗ ولی خان شر نے زمینداروں کی آواز بننے پر ایم پی اے ممتاز چانگ کو خراج تحسین پیش کیا ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -