حادثات میں4افراد جاں بحق ، نشہ نہ ملنے پر نوجوان ہلاک

حادثات میں4افراد جاں بحق ، نشہ نہ ملنے پر نوجوان ہلاک

  

مظفر گڑھ ‘ حاصل پور ‘ کروڑ لعل عیسن ‘ جامپور ‘ میلسی ‘ رحیم یار خان (نمائندگان ) حادثات میں 4 افراد جاں بحق ‘ نشہ نہ ملنے پر نشئی دم توڑ گیا(بقیہ نمبر62صفحہ12پر )

۔ مظفر گڑھ سے نامہ نگار کے مطابق مظفرگڑھ جھنگ روڈ پر دو تیز رفتار ٹرک آمنے سامنے سے ٹکرا گئے. جس کے نتیجہ میں ایک ٹرک کے کیبن میں سویا ہوا کلینر جاں بحق ہو گیا جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے. اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا. صدر پولیس نے کارروائی شروع کر دی. حاصل پور سے نمائندہ پاکستان کے مطابق حاصل پور وہاڑی روڑ پر تیز رفتار بس کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔وہاڑی کا رہا ئشی محمد سرور ساقی موٹر سائیکل پر آ رہا تھا۔چک ذخیرہ کے قریب تیز رفتار مسافر بس نے ٹکر مار دی۔جس سے سرور موقع پر جاں بحق ہو گیا۔جبکہ بس ڈرائیور فرار ہو گیا۔صدر پولیس نے مقد مہ درج کر لیا ہے۔ کروڑ لعل عیسن سے نامہ نگار ‘ نمائندہ پاکستان کے مطابق ٹریکٹر اورموٹرسائیکل میں ٹکر جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوار جاں بحق حادثہ کے بعدٹریکٹر ڈرائیور موقعہ سے فرار تفصیل کے مطابق چک100بی ٹی ڈی اے کاغلام حسین دربارراجن شاہ روڈپرجارہاتھاکہ بلانمبری ٹریکٹر نے ٹکرماردی غلام حسین شدیدزخمی ہوگیاجسے ہسپتال لیجارہے تھے کہ راستہ میں ہی دم توڑگیاحادثہ کے بعد نامعلوم ٹریکٹر ڈرائیورموقعہ سے فرارہوگیا پولیس نے کارروائی کاآغازکردیا۔ جام پور سے نامہ نگار کے مطابق گھریلو پریشانی یاافسران بالا کا خوف علاقہ پچادھ میں تعنیات ایجوکیٹرز ڈیوٹی پر جاتے ہوئے تیز رفتاری کی وجہ سے حادثہ کا شکار ۔تین دن تک نشتر ہستال ملتان میں زندگی اور موت کی کشمکش کے بعد زندگی کی بازی ہار گیا۔ نماز جنازہ میں محکمہ تعلیم سمیت دیگر ہر طبقہ فکر کی شرکت۔ متوفی غیر شادی شدہ تھا۔ تفصیل کے مطابق محکمہ تعلیم میں ایمرجنسی اور فوجی کی سکول میں پہنچنے کی جلد سے تین ایجوکیٹرز دو ماہ کے اندر زندگی کی بازی ہار چکے ہیں ۔ گزشتہ ماہ حاجی پور کے علاقہ میں جام پور کا رہاشی موٹر سائیکل پر جاتے ہوئے اڈا چراغ شاہ کے قریب حادثہ کا شکار ہو کرکے ہلاک ہو گیا اسی طرح گزشتہ دنوں علاقہ پچادھ ہڑند کے علاقے پی ایس ٹھل سیدان میں تعنیات ظہیر احمد قریشی جو کہ غیر شادی شدہ تھا ۔ افسران بالا اور فوجی کی سکول میں جلدی پہنچنے کے خوف سے تیز رفتاری میں موٹر سائکل سے گر گیا جس کو ٹی ایچ کیو ہستپال جام پور لایا گیا۔ سر میں شدید چوٹوں کی وجہ سے نشتر ہسپتال ملتان ریفر کیا گیا جہاں پر تین زندگی اور موت کی کشمکش کے بعد زندگی کی بازی ہا ر گیا۔ لاش گھر میں پہنچتے ہی کہرام مچ گیا ۔نماز جنازہ میں محکمہ تعلیم سمیت ہر طبقہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی ۔ میلسی سے سپیشل رپورٹر کے مطابق جلہ جیم کانشئی نوجوان نشہ نہ ملنے کی وجہ سے دم توڑگیا۔تفصیل کے مطابق جلہ جیم کارہائشی یاسرولد فقیراحمد نشے کاعادی تھانشہ نہ ملنے کی وجہ سے مردہ خانہ میلسی نزدٹریڈ سنٹرمیلسی میں دم توڑگیاپولیس تھانہ سٹی میلسی نے نعش کوقبضے میں لے کرٹی ایچ کیومیلسی منتقل کردیا۔ رحیم یارخان سے نمائندہ پاکستان کے مطابق گھریلو ناچاقی کے باعث ہونے والے جھگڑوں سے دلبرداشتہ22سالہ خاتون نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی ہسپتال انتظامیہ نے کا رروائی کے بعد نعش تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردی تفصیل کے مطابق گزشتہ روز کوٹسمابہ کی رہائشی22سالہ اسماء کو اقدام خودکشی کرنے پر ورثاء نے انتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں پر موجودذ رائع نے بتایا کہ22سالہ اسماء نے گھریلو ناچاقی کے باعث ہونے والے جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوکر اقدام خودکشی کیا جو طبی امداد کے باوجود جانبر نہ ہوپائی اور دم توڑگئی ہسپتال انتظامہ نے کارروائی کے بعد نعش تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -