حکومت کو مسائل ورثے میں ملے ، خوشحالی کا سفر جلد شروع ہوجائیگا ، پرویز الہی
ٹھٹھہ صادق آباد ،اڈا پل 14( نمائندہ پاکستان ،نامہ نگار)سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ(ن) لیگ کی حکومت نے گزشتہ ادوار میں ملک میں کرپشن لوٹ مار کی انتہاکی،تمام ادارے تباہ کیے،سابقہ حکومت کی دس سالہ نااہلی کی بدولت قومی ادارے کنگال ہوئے،حکومت کوورثے (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )
میں تباہ حال معیشت ملی ،سابق حکومت کی غلط عوام دشمن پالیسیوں کی بدولت عوامی مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہوا،لوٹ مار کرپشن کا خاتمہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی وخوشحالی کی منازل طے کرئے گا،وزیر اعظم عمران خان کے فیصلے پاکستان کے بہتر وروشن مستقبل کے بنیاد بنیں گے،اپنی پارٹی کیساتھ کھڑے رہنے والے اپنے جانثار ساتھیوں ،پارٹی ورکرزکو کبھی فراموش نہیں کر سکتے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ق) کے رہنما وسابق ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل چوہدری ذوالفقارعلی سدھو سے خصوصی ملاقات کے دوران گفتگو میں کیا،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) کے پارٹی ورکرز اور ساتھی ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں،مشکل وقت میں جوساتھی پارٹی کیساتھ کھڑے رہے انہیں کبھی نہیں بھلاسکتے ،ہم ہمیشہ ان کا ساتھ دیں گے۔