موجودہ مسائل عارضی ،ملک و قوم کا مستقبل شاندار ، طاہر اقبال چوہدری

موجودہ مسائل عارضی ،ملک و قوم کا مستقبل شاندار ، طاہر اقبال چوہدری

  

کرم پور (نامہ نگار )ایم این اے چوہدری طاہر اقبال نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کریگی عوام کو درپیش موجودہ مسائل عارضی نوعیت کے ہیں جس سے حکومت بخوبی آگاہ ہے لیکن بڑے مقاصد کے حصول کے لئے چھوٹے مقاصد کی قربانی (بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

دینا پڑتی ہے ملک پر مافیاز نے 70سال سے پنجے گاڑ رکھے ہیں جس سے نجات کیلئے کچھ وقت لگے گاان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ کرمپور کے دوران مختلف عوامی شخصیات سے گفتگو کے دوران کیا ۔انہوں نے کہاکہ ملک وقوم کا شاندار مستقبل عوام کا منتظر ہے انشاء اللہ حکومت کی پالیسیوں کے نتیجے میں بہترین ثمرات حاصل ہونگے اس موقع پر رانا شکیل احمد،راؤ سلیم کونسلر ،ممتاز کھرل،راؤ مبین ،اعجاز کھچی ،راؤ نوبہارسلیم،طیب،عادل انور ،شانی،صابر ،خالد،فدا حسین ،راؤ سکندر حیات اور دیگر موجود تھے۔

طاہر اقبال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -