ملتان میٹرو کرپشن کیس ‘ 3 ملزموں کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

ملتان میٹرو کرپشن کیس ‘ 3 ملزموں کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

  

ملتان (وقائع نگار)جج احتساب عدالت ملتان نے ملتان میٹرو کرپشن کیس میں ملوث 3 ملزمان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے نیب حکام کے حوالے کرنے اور آئندہ24 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دیاہے۔ فاضل عدالت میں نیب حکام کے مطابق ملزمان چیف ریذیڈنٹ انجینئر فرحان(بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

حیدر، قانون گو گلزار حسین، اور پٹواری ریاض حسین کو ملتان میٹرو میں اربوں کی کرپشن کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمان کو چئیرمین نیب کی جانب سے جاری کردہ گرفتاری وارنٹ جاری ہونے پر 19 اکتوبر کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمان پر قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے اس لیے تفتیش اور برآمدگی کی جانی باقی ہے عدالت سے استدعا ہے کہ ملزمان کا 15روزہ جسمانی ریمانڈمنظور کیا جائے جس پر عدالت نے ملزمان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -