کون کتنا مالدار ، پولیس ملازمین سے اثاثوں کی تفصیل طلب ، اہلکاروں میں کھلبلی

کون کتنا مالدار ، پولیس ملازمین سے اثاثوں کی تفصیل طلب ، اہلکاروں میں کھلبلی

  

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر ) نئے تعینات ہونے آئی جی پنجاب کی پولیس کے محکمہ میں اہم اصلاحات لانے کیلئے نئی تبدیلی سامنے آگئی ،تمام پولیس ملازمین سے اثاثے مانگ لیے ،ملازمین میں کھلبلی میچ گئی، تفصیل کے مطابق نئے تعینات ہونے والے آئی جی پنجاب پولیس جاوید سلیمی نے محکمہ (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

پولیس میں اہم اصلاحات شروع کر دی ہیں ،پنجاب بھر کے تھانوں کے تفتیشی افسران کی تبدیلی کے بعد اب پنجاب بھر کے تمام پولیس ملازمین کے اثاثے طلب کر لیے ہیں ،مراسلہ جاری ہوتے ہی تمام پولیس ملازمین میں کھلبلی میچ گئی ہے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -