پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ‘400 ملازمین کی 3 ماہ سے تنخواہیں بند ‘ صورتحال سنگین

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ‘400 ملازمین کی 3 ماہ سے تنخواہیں بند ‘ صورتحال ...

  

بہاولپور(نامہ نگار) پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چارسوسے زائد ملازمین کوتین ماہ سے تنخواہ نہیں ملی چارسوخاندانوں کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے تنخواہیں فوری اداکی جائیں۔ ورلڈبینک اورایشین ڈویلپمنٹ بینک کے تعاون سے پنجاب کے20 اضلاع ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی نے(بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

ممکنہ سیلاب سے بچنے کیلئے ٹھوس لائحہ عمل کواثیاری کی خاطر چارسوسے زائد ملازمین کوسروے کیلئے تعینات کیالیکن گزشتہ تین ماہ سے ان ملازمین کی تنخواہیں ادانہیں کی جارہیں بتایاگیاہے کہ مستقبل قریب میں بھی تنخواہوں کی ادائیگی کاکوئی امکان نہیں ہے ملازمین نے بتایاکہ وہ درردراز علاقوں میں جاکر ڈیوٹی سرانجام دیتے ہیں لیکن انہیں تنخواہ نہیں دی جارہی جس سے چار سوخاندانوں کے چولہے ٹھنڈے پڑچکے ہیں اورملازمین معاشی بحران کاشکار ہیں ان ملازمین نے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے حکام سے تنخواہوں کی فوری ادائیگی کامطالبہ کیاہے۔

تنخواہیں بند

مزید :

ملتان صفحہ آخر -