ایم پی اے خرم سہیل لغاری کم عمری کیس میں عدالت حاضر،15نومبر کو درخواست کا جواب دینے کا حکم

ایم پی اے خرم سہیل لغاری کم عمری کیس میں عدالت حاضر،15نومبر کو درخواست کا جواب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جتوئی ( نامہ نگار)ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ سیشن جج محمد اختر بھٹی سول کورٹ جتوئی میں سردار عبدالقیوم خان جتوئی سابق وفاقی وزیر دفاعی(بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

پیداوار نے ایم پی اے خرم سہیل لغاری کے خلاف کم عمری کے حکم برائے منسوخی 12 ( 2) کے تحت درخواست دائر کررکھی تھی جس پر عدالت نے خرم سہیل ایم پی اے کو متعدد بار طلب کیا گیا لیکن پیش نہ ہوئے عدالت نے آخری موقع برائے اخبار اشتہار کے زریعے سے حکم صادر فرمایا گیا تھا کہ اگر ایم پی اے خرم سہیل لغاری 20 اکتوبر کو عدالت میں حاضر نہ ہونے پر یک طرفہ کارروائی کا حکم دیا تھا آج تاریخ پیشی 20 اکتوبر مقرر کی گئی تھی جس پر ایم پی اے خرم سہیل لغاری ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ سیشن جج محمد اختر بھٹی کے تبادلہ کی وجہ سے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج آصف علی رانا کی عدالت میں پیش ہوگئے عدالت نے ایم پی اے خرم سہیل لغاری کی حاضری کو منظور فرماتے ہوئے 15 نومبر کو درخواست جواب دینے کا حکم جاری کیا ۔