چک 14ایم آر،نئے میٹل روڈ کی تعمیر میں مبینہ کرپشن،جگہ جگہ گڑھے

چک 14ایم آر،نئے میٹل روڈ کی تعمیر میں مبینہ کرپشن،جگہ جگہ گڑھے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹھٹھہ صادق آباد ( نمائندہ پاکستان )کچی کوٹھی تا چک 14ایم آر نئے میٹل روڈ کی تعمیر میں ٹھیکیدار کی مبینہ کرپشن سامنے آگئی،میٹل روڈ پر تعمیر کے ایک ماہ بعد ہی گڑھے پڑنا شروع ہوگئے تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ صادق آباد کے نواحی علاقہ کچی کوٹھی تا چک 14ایم آر تک لاکھوں روپے کی لاگت سے(بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

نئے میٹل روڈ کا قیام عمل میں لایا گیا،مگر ٹھیکیدار اور محکمہ ہائی وے افسروں کی مبینہ ملی بھگت سے ناقص میٹریل کا استعمال کرکے لاکھوں روپے کی مبینہ کرپشن کی گئی،ناقص میٹریل کے استعمال کے باعث تعمیر کے ایک ماہ بعد ہی میٹل روڈ کے درمیان میں جگہ جگہ گڑھے پڑنا شروع ہوگئے ہیں،جبکہ ٹھیکیدار کی طرف سے نئے میٹل روڈ کی سائیڈوں کے بیڈ مٹی ڈال کر مضبوط بنانے کی بجائے ویسے ہی چھوڑ دئیے گئے جس کی وجہ سے سائیڈیں کمزور ہونے سے نیا میٹل روڈ ٹوٹنے لگا ہے،سیاسی سماجی عوامی حلقوں نے کمشنر ملتان ،ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔