تیونس ، شدید بارشوں نے تباہی مچادی ، پانی سیلابی ریلے میں تبدیل
تیونسیا(صباح نیوز)تیونس میں شدید بارشوں کے بعد تباہی مچ گئی، سڑکوں پر کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہوگیا، کئی گاڑیاں بہہ گئیں،جبکہ پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔شدید بارشوں کے باعث سڑکوں پر جمع ہونے والا پانی سیلابی ریلے کی شکل اختیار کرگیا اوراس نے گلیوں ، بازاروں میں زبردست تباہی(بقیہ نمبر47صفحہ12پر )
مچا دی۔اِس دوران سڑکوں پر کھڑی کئی گاڑیاں سیلابی پانی میں بہہ گئیں، جبکہ سینکڑوں مکانات بھی متاثر ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق 42سڑکیں مکمل طور پر بند ہیں،اس کے علاوہ مختلف شہروں کو ملانے والی 9قومی شاہراہیں بھی بلاک ہوگئی ہیں ۔