ایران علاقائی جنگوں کے لیے بچوں کو بھرتی کر رہا ہے،امریکہ
نیویارک(صباح نیوز)اقوام متحدہ میں امریکی سفیرہ نکی ہلی نے کہا ہے کہ ایرانی حکومت اور اس کے سیکیورٹی ادارے سپاہ پاسداران انقلاب اور باسیج فورس علاقائی جنگوں کے لیے بچوں کو بھرتی کر رہے ہیں۔ سلامتی کونسل کے مشرق وسطی کے حوالے سے خصوصی اجلاس سے خطاب میں نکی (بقیہ نمبر49صفحہ12پر )
ہلی نے کہا کہ ایران علاقائی جنگوں کے لیے ایسے بچوں کو بھی بھرتی کر رہا ہے جن کی عمریں 12سال سے زائد نہیں، انہیں جنگ کی تربیت دی جاتی ہے۔ اسلحہ چلانا سکھایا جاتا ہے اور بیرون ملک لڑائیوں کے لیے انہیں پاسداران انقلاب کے حوالے کردیا جائے گا۔امریکی مندوبہ کا کہنا تھا کہ باسیج ملیشیا براہ راست پاسداران انقلاب ہی کے ماتحت کام کرتی ہے۔ باسیج ملیشیا ملک کے اندر مظاہرے کچلنے کے ساتھ ساتھ دیگر جنگی جرائم میں بھی ملوث ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران ایک عرصے سے بچوں کو جنگ کا ایندھن بنا رہا ہے مگر 2015 کے اوائل سے شام میں اسد رجیم کے دفاع کے لیے بچوں کو خاص طور پر جنگی تربیت دی جانے لگی۔خیال رہے کہ امریکی سفیرہ کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کہ حال ہی میں امریکی وزارت خزانہ نے باسیج ملیشیا سمیت ایران کی 20 کمپنیوں کو بلیک لسٹ کر دیا تھا۔ ان کمپنیوں پر ایرانی پاسداران انقلاب کی مالی معاونت کا الزام عاید کیا جاتا ہے۔
Back to Conversion Tool