مال بٹورنے کا الزام ثابت ‘ اے ایس آئی ‘ لیباٹری اسسٹنٹ گرفتار ‘ تحقیقات شروع

مال بٹورنے کا الزام ثابت ‘ اے ایس آئی ‘ لیباٹری اسسٹنٹ گرفتار ‘ تحقیقات شروع

  

ملتان (وقائع نگار)انٹی کرپشن خانیوال نے رشوت لینے کے الزام ثابت ہونے پر پولیس کے اے ایس آئی اور محکمہ ہیلتھ کا لیبارٹری اسسٹنٹ کو گرفتار کرلیا ہے۔سرکل افیسر شاہد شریف(بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

نے دونوں کو الگ الگ چھاپوں میں گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں اے ایس آئی محمد منشا اور لیبارٹری اسسٹنٹ محمد شکیل کے نام شامل ہیں۔واضح رہے اے ایس آئی پر شہری ظفر اللہ کو بلاوجہ گرفتار کر کے رشوت لینے کا الزام ہے۔جبکہ لیبارٹری اسسٹنٹ پر نوکری دلوانے کے لیے ایک لاکھ 30 ہزار روپے رشوت کا الزام ہے۔مذکورہ ملزمان پر اینٹی کرپشن نے پہلے ہی مقدمات درج کرلی گئی ہے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -