جعلی ڈگریوں کی جنوبی پنجاب میں لوٹ سیل ، تحقیقات شروع

جعلی ڈگریوں کی جنوبی پنجاب میں لوٹ سیل ، تحقیقات شروع

  

ملتان (وقائع نگار)اینٹی کرپشن نے کراچی یونیورسٹی کی بنی جعلی ڈگریاں جنوبی پنجاب میں فروخت ہونے کا انکشاف پر انکوائری شروع کردی ہے۔اسی ہی حوالے سے میلسی کے سرکاری سکول کے استاد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والا محمد نواز (بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

گورنمنٹ ہائی سکول میلسی میں ایس ایس ٹی ٹیچر ہے، جس نے محمد نواز نے زین فاطمہ نامی لڑکی کو 3 لاکھ روپے کے عوض بی اے کی جعلی ڈگری فروخت کی، اس کے علاوہ ایل ایل بی کی ڈگری سمیت 4 مزید ڈگریاں بھی فروخت کیں، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سرکاری سکول کے استاد محمد نواز کے ساتھ کراچی یونیورسٹی کا ایک کلرک بھی شامل ہے،جو جعلی ڈگریا ں بنانے میں مرکزی کردار ادا کر رہا ہے۔اینٹی کرپشن حکام نے دوران تفتیش گرفتار ملزم سے 3 لاکھ روپے بھی ریکور کر لیے ہیں۔اور مزید تفتیش بھی شروع کر دی ہے۔

جعلی ڈگری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -