27اکتوبر سے جمعیت علمائے اسلام کی مرکزی جنرل کونسل کا لاہور میں اہم اجلاس،مولانا فضل الرحمن کی طرف سیاسی لائحہ عمل کا اعلان متوقع

27اکتوبر سے جمعیت علمائے اسلام کی مرکزی جنرل کونسل کا لاہور میں اہم ...

  

خان پور (نمائندہ پاکستان)جمعیت علمائے اسلام پاکستان کی مرکزی جنرل کونسل کا 3روزہ اہم اجلاس 29,28,27اکتوبر کو قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت جامعہ مدنیہ کریم(بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

پارک لاہور میں ہوگا ۔ ملک بھر سے سینکڑوں اراکین شرکت کریں گے ۔ ضلع رحیم یار خان سے مرکزی جنرل کونسل کے دیگر ارکان مرکزی نائب امیر شیخ الحدیث مولانا محمد یوسف جمعیت پنجاب کے سر پرست و ضلعی صدر علامہ عبدالروَف ربانی مرکزی مجلس شوریٰ کے سینئر رکن مولانا پیر جی جمیل الرحمن درخواستی ، حافظ حسین احمد مدنی بھی شریک ہوں گے ۔ یہ بات جے یوآئی پاکستان کی مرکزی جنرل کونسل کے رکن اور رحیم یار خان کے نائب صدر حافظ ناصر علیم بھٹی نے خان پور آمد پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس اہم اجلاس میں آئندہ کا جماعتی سیاسی لائحہ عمل تیار کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ملک کی سب سے بڑی دینی سیاسی جماعت ہے 2018ء کے الیکشن میں دیگر جماعتوں کی طرح ایم ایم اے کا مینڈیٹ بھی چوری کیا گیا ۔

اعلان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -