مردان ،پشاور کے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر ٹریفک کے المناک حادثے میں جاں بحق

مردان ،پشاور کے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر ٹریفک کے المناک حادثے میں جاں بحق

  

مردان(بیورورپورٹ ) پشاو رکے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر خالد بن ولی موٹروے پر رشکئی انٹر چینج کے قریب المناک حادثے میں جان بحق ہوگئے مردان کے ٹیچنگ ہسپتال کے ذرائع نے نوجوان آفیسر کے جان بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ پشاور کے سابق جج اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر خالد بن ولی ہفتہ کے روز کسی کام کے سلسلے میں پشاور سے اسلام آباد جاررہے تھے ذرائع کے مطابق وہ اکیلے تھے اور خود ڈرائیورنگ کررہے تھے (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

کہ رشکئی انٹرچینج کے قریب اس سے گاڑی بے قابوہوکر گہری کھائی میں جاگری حادثہ اس قدر المناک تھاکہ موٹرکار پرآگ لگ گئی اور بدقسمت آفیسر موقع پرہی جان بحق ہوگئے جسے ایم ایم سی ہسپتال پہنچایاگیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی ہسپتال میں لاش شناخت کے لئے گھنٹوں تک رکھی گئی تاہم بعدازاں سوشل میڈیا پر اس کی تصویر وائرل کردی گئی تو ایکسائز اہلکاروں نے پہنچ کر اپنے آفیسر کی شناخت کرلی خالد بن ولی کے بارے میں معلوم ہواہے کہ وہ چترال سے تعلق رکھے تھے اور آج کل حیات آبادپشاور میں رہائش پشاور تھے وہ موجودہ پوسٹنگ سے قبل پشاور کے اعلیٰ عدلیہ میں بطور جج فرائض بھی انجام دے چکے تھے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -