مشیر وزیراعلیٰ پنجاب حاجی جاوید اختر انصاری کی علامہ سید مظہر سعید کاظمی سے ملاقات

مشیر وزیراعلیٰ پنجاب حاجی جاوید اختر انصاری کی علامہ سید مظہر سعید کاظمی سے ...

  

ملتان(سٹی رپورٹر،نیوزرپورٹر)مشیر وزیر اعلی پنجاب حاجی جاویداختر انصاری نے جماعت اہل سنت کے سربراہ علامہ سید مظہر سعید(بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

کاظمی سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔الحاج مختیار علی انصاری، علامہ سید رمضان شاہ فیضی ہمراہ تھے۔ ملاقات میں علامہ سید مظہر سعید کاظمی نے حاجی جاوید اختر انصاری کو وزیر اعلی پنجاب کا مشیر نامزد ہونے پر مبارکباد دی اور اسے ملتان شہر کے لیے اعزاز قرار دیا دونوں رہنماوں نے شہر کے مسائل پر باہمی گفتگو کی۔ جاوید اختر انصاری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت اداروں میں بہتری لا رہی ہے جس سے عوام کو ریلیف ملے گا اور ان کے مسائل حل ہونگے وزیر اعظم عمران خان وزیراعلی عثمان بزدار ایک ویژن پر کام کر رہے ہیں۔ اور جلد ہی اس کے ثمرات عوام محسوس کریں گے۔اس موقع پر فخر انصار الحاج مختیار علی انصاری۔ علامہ سید رمضان شاہ فیضی بھی ہمراہ موجود تھے۔

مشیر وزیراعلیٰ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -