جلال پور پیروالا، شادی سے انکار نوجوان مشتعل ، لڑکی پر قاتلانہ حملہ ، حالت تشویشناک

جلال پور پیروالا، شادی سے انکار نوجوان مشتعل ، لڑکی پر قاتلانہ حملہ ، حالت ...

  

جلال پور پیر والہ (نامہ نگار) شہری آبادی 86 ایم میں شادی سے مبینہ انکار پر نوجوان نے سکول ٹیچر لڑکی پر قاتلانہ حملہ کرتے ہوئے چھریوں کے وار سے شدید زخمی کر دیا، تفصیل کے مطابق احمد (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

علی عرف شفیق نامی نوجوان گورنمنٹ لٹریسی ایجوکیشن سکول کی ٹیچرصائمہ سے مبینہ طور پر گذشتہ چار پانچ سالوں سے رابطے میں تھا حال ہی سکول ٹیچر نے اس کی شادی کی پیشکش ٹھکرا دی تھی ہفتہ کے روز احمد علی مذکورہ سکول ٹیچر کی کسی اور شخص سے شادی کی اطلاع سن کر طیش میں آگیا اور سکول کے باہر پہنچ گیا سکول کی چھٹی ہوجانے کی بنأ پر سکول ٹیچر اپنے گھر جا چکی تھی احمد علی بھی سکول سے اس کے گھر پہنچ گیا اور گھر میں گھس کر مذکورہ سکول ٹیچر پر دیوانہ وار چھریوں کے وار کرنا شروع کر دئیے ، مضروبہ کی چیخ و پکار پر اہل محلہ نے احمد علی کو پکڑ لیا۔ مذکورہ سکول ٹیچر کے جسم پر چھریوں سے گہرے زخم آئے، اسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لایا گیا جہاں اس کو طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لیے داخل کر لیا گیا ہے۔ تھانہ سٹی پولیس نے احمد علی کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے اورقانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔سکول ٹیچر کے مطابق احمد علی نے شادی سے انکار پر اسے جان سے مارنے کی کوشش کی ہے۔

قاتلانہ حملہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -