زکریا یونیورسٹی کی طالبہ’م ‘ سے بداخلاقی ‘ مزید شہادتوں کیلئے سماعت31 اکتوبر تک ملتوی

زکریا یونیورسٹی کی طالبہ’م ‘ سے بداخلاقی ‘ مزید شہادتوں کیلئے سماعت31 ...

  

ملتان (وقائع نگار)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان نے بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کی طالبہ (م) سے بداخلاقی کے مقدمہ کی سماعت مزید شہادتوں کے لیے 31 اکتوبر تک ملتوی کردی(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

ہے۔ فاضل عدالت میں پولیس تھانہ وومن سینٹر کے مطابق طالبہ’ م‘ نے مقدمہ درج کرایا کہ اس کے ساتھ زیادتی اور قابل اعتراض حالت میں ویڈیوز بنائی گئی ہیں جس پر ملزمان علی، تنزیل، اجمل مہار، عثمان قاسم، عثمان خالد، نشاط کوبد اخلاقی کرنے کے مقدمہ میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا جو ضمانتوں پر رہا بھی ہوچکے ہیں تاہم گزشتہ روز سماعت پر مزکورہ ملزمان عدالت پیش ہوئے ہیں نیز مقدمہ کے 3 گواہوں کانسٹیبلوں سعید،ظہیر، اور لیڈی کانسٹیبل طاہرہ ناصر کے بیانات بھی قلمبند کیے گئے ہیں۔ فاضل جج نے مزید شہادتوں کے لیے سماعت ملتوی کردی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -