6سالہ بچی سے بد اخلاقی کی کوشش ، اغواء بوگس چیک ، لڑائی جھگڑے ،64افراد کیخلاف مقدمے

6سالہ بچی سے بد اخلاقی کی کوشش ، اغواء بوگس چیک ، لڑائی جھگڑے ،64افراد کیخلاف ...

  

ملتان(وقائع نگار)6سالہ بچی کے ساتھ بد اخلاقی کی کوشش ناکام،قبضہ کرنے کی کوشش پر 15 افرادکیخلاف کارروائی شروع،اغواء،بوگس چیک ، لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات،(بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

دبئی کمپنی کے ہزاروں درہم خورد برد کرنے والا ڈرائیور روپوش ہوگیا پولیس نے 64افراد کیخلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی جلالپور پیر والا کے علاقے میں ناصر عباس نے درخواست دی کہ ملزم محمد اقبال جوکہ دبئی میں میرے والد کی کمپنی میں ڈرائیور تھا جس نے کمپنی کے چاول مالیتی 56120درہم کی ڈیلیوری اجمان میں کی اور رقم لیکر پاکستان فرار ہوگیا جو روپوش ہے اور رقم دینے سے بھی انکاری ہے،تھانہ صدر کے علاقے میں شبیر کی بیٹی صائمہ کو ملزمان خالد ودیگر3نامعلوم نے اغواء کرلیا تھانہ الپہ کے علاقے میں نیاز کو ملزمان ربنواز،ندیم،نعیم ودیگر4نے گھر میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنادیا،تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں زینب بی بی کی بیٹی اقرا کو ملزمان آصف،عبدالرؤف،فلک شیر،نتھو اور ضامن نے غواء کرلیا،تھانہ بستی ملوک کے علاقے میں امام بخش اور اس کی بیوی کو ملزمان جند وڈا،فاروق،عبداللہ ودیگر 2نامعلوم نے سریوں اور سوٹوں سے مضروب کردیا،اسی تھانے کے علاقے میں اللہ ڈتہ کے پلاٹ کی دیوار گرا کر قبضہ کرنے کی کوشش پر پولیس نے ملزمان طارق،زمان،بابر ،سجاد،رضوان ،اظہر ودیگر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا،اسی تھانے کے ایک اور واقعہ میں اعجاز اور اسکے بیٹے کو ملزمان حمید،رشید،تصور ودیگر 2نامعلوم نے تشدد کرکے زخمی کردیا،تھانہ قادر پور راواں کے علاقے میں خادم حسین کی 14سالہ بیٹی کو ملزمان شاہد،اللہ ڈتہ،اجمل،سکینہ ودیگر نے اغواء کرلیا،اسی تھانے کے علاقے میں عمران عباس کو 20لاکھ روپے کا بوگس چیک دینے پر ملزم جمشید کیخلاف مقدمہ درج کرلیا،اسی تھانے کے ایک اور واقعہ میں محمد الطاف کو ناظم الدین اور قاسم الدین نے ہیلمٹ اور ڈنڈوں کے وار کرکے زخمی کردیا،تھانہ صدر جلالپور پیر والا کے علاقے میں مہوش بی بی کو انور،محمد جام،نور علی اور آمنہ نے مل کر اغواء کرلیا،تھانہ نیو ملتان کے علاقے میں عمران کی بیٹی جوکہ 6سالہ ہے اس کو ملزم محمد احمد نے بداخلاقی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی جوکہ ناکام ہوگئی،پولیس تھانہ کینٹ نے محمد سلیم کو لاکھوں روپے مالیت کا بوگس چیک دینے پر غلام مصطفی کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی،اسی تھانے کے ایک اور واقعہ میں محمد اعظم کو ملزمان،نظر،نواز،وسیم ،اظہر،عرفان نے مل کر سریوں کے وار کرکے زخمی کردیا۔

مقدمے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -