نام نہاد آپریشن کے ذریعے غریبوں کو بے روزگار ،بے گھر کیا جارہا ہے ، جمشید دستی

نام نہاد آپریشن کے ذریعے غریبوں کو بے روزگار ،بے گھر کیا جارہا ہے ، جمشید دستی

  

شاہ جمال(نمائندہ پاکستان) تبدیلی کی آڑ میں یہودی ایجنڈالاگو کرنے کی کوشش کی جارہی ہے آئی ایم ایف سے پیکج لینا خود مختاری گروی رکھنے کے مترادف ہے لا اینڈآرڈر کی صورتحال گھمبیر چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں عام ہوچکی ہیں. ان خیالات کا اظہار سربراہ عوامی راج پارٹی سابق (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

ایم این اے جمشید احمد دستی نے چیئرمین یونین کونسل مہرپور ملک اجمل کالروکے ہمراہ شاہ جمال کے تاجر اسلم اور عبدالستار ڈیریوال جن کیساتھ دیہاڑے ڈکیتی ہوئی سے ملاقات اورجائے واردات کے معائنہ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نام نہاد تبدیلی صرف 2ماہ میں پٹ گئی ہے حکومت تبدیلی کی آڑ میں ملک پر یہودی ایجنڈا لاگو کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ یہودیوں کے اشارے پر تعلیمی نصاب میں تبدیلیاں کرکے ملک کو غیر ملکی کالونی بنانے کے منصوبے پر عمل جاری ہے لوگوں کی دکانیں تھڑے اور مکان مسمار کرکے بے روزگار اور بے گھر کیا جارہا ہے تبدیلی کے فوری بعد مہنگائی کاطوفان آگیا ہے لوگوں کی قوت خرید کم ہونے پر چوریوں اور ڈکیتیوں کا سیلاب آچکا ہے پورا صوبہ لاقانونیت کا شکار ہے ہر طرف ڈاکو راج ہے انہوں نے کہا کہ شاہجمال جیسے پرامن چھوٹے سے قصبہ میں صرف 20 دنوں میں ڈیڑھ کروڑ کی چوریاں اور ڈکیتیاں آنے والے خراب حالات کی نشاندہی کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے بیل اوٹ پیکیج کے بعد مہنگائی کا ایسا سیلاب آئے گا جو سب کچھ بہا کر لے جائے گا انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایک ہفتے کے دوران شاہجمال میں ہونے والی چوری ڈکیتیوں میں ملوث ملزمان سمیت مال مسروقہ برآمد نہ ہوا تو اہلیان شہر کے ہمراہ احتجاجی دھرنا دیں گے بعدازاں بلوچ ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی کوآرڈینیٹر سردار حاجی عبد الحمید خان چانڈیو نے تنظیم کے تحصیل مظفرگڑھ کے صدر بشیر خان چانڈیہ کے ہمراہ ان سے ملاقات کی اور بلوچ قوم کے اتحاد کے لئے اپنی خدمات پیش کرتے ہوئے کہا کہ سردار کوڑے خان جتوئی سمیت بلوچ قوم کے بڑوں کی قوم و ملک کے لئے بے شمار قربانیاں ہیں۔

جمشید دستی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -