چہلم امام حسین ؑ کے سلسلے میں اہم قومی اجلاس طلب

چہلم امام حسین ؑ کے سلسلے میں اہم قومی اجلاس طلب

  

پشاور(سٹی رپورٹر) امامیہ جرگہ خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام چہلم امام حسین ؑ کے سلسلے میں اہم قومی اجلاس 3بجے سہ پہر مرکزی جامع مسجد کوچہ رسالدار میں طلب کیا گیا ہے اجلاس میں علماء کرام ، ذاکرین عظام اکابرین ملت ،قومی جماعتوں کے سربراہ امامیہ جرگہ کے یونٹ ارکان ،محرم کمیٹی خیبر پختونخوا کے ذمہ داران ، متولیان امام بارگاہان ،لائسنس ہولڈرجلوس ، خدام جلوس، ماتمی سنگتوں ، طلباء تنظیموں اور سکاؤٹس تنظیموں سے بروقت شرکت کی استدعا کی جاتی ہے ۔اجلاس میں آنے والے چہلم امام حسین ؑ تا9ربیع الاول تک تمام سیکورٹی و مجالس عزاء جلوس عزاداری، محفل میلاد و منت نذر نیاز کے تمام پروگرامات کو بھی منظوری دی جائی گی اور گزشتہ محرم الحرام میں درج ہونے والی ایف آئی آرز اور دیگر مسائل پر بھی غور و غوض کے بعد اہم فیصلے کئے جائینگے۔

Back to

مزید :

پشاورصفحہ آخر -