جندول کی جائیداد سرکار کے پاس قوم کی امانت ہے ، قوم مست خیل

جندول کی جائیداد سرکار کے پاس قوم کی امانت ہے ، قوم مست خیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تیمرگرہ ( ڈسٹر کٹ رپورٹر )جندول کے جائیدادیں سرکار کے پاس قوم کی امانت ہے جس میں ذیادہ تر حق بے دخل قوم مست خیل کا ہے ظالم اور جابر حکمران شہاب الدین اور اور ان کے حواریوں کا کسی بھی قانون میں حق نہیں بنتا ،سابق پولیس اہلکار نے اخباری بیان میں حقائق کے منافی منگڑت بیان دیا ہے جس کا پرزور مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار جندول کے بنیادی قبائلی مشران بے دخل قوم مست خیل کے رہنماؤں اسفندیا ر خان ،اقبال خان،بختور خان ،شہاب الدین ،احمد خان اور دیگر نے تیمرگرہ پریس کلب میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ غاصبوں نے عدالت سے حقائق چھپاکر دھوکہ دہی سے فیصلوں کی ناکام کوشش کی ہے مگر حکومت اور عدالت سے انصاف کی امیدیں وابستہ ہے کیونکہ 1960میں جندول کے سابق خان شہاب الدین جو کہ دیر بالا کا باشندہ تھا کو حکومت نے غدا رٹہراکر گرفتار کرلیا تھا اور ان کے ساتھ بیرونی علاقوں سے نوکری کیلئے آئے ہوئے رہ گئے جو اب تک ہماری املاک اور جائیداد پر قابض ہے انہوں نے عزیز اللہ نامی سابق پولیس اہلکار کو نواب شاہ جہان کا پیٹو قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب تک قوم مست خیل کا ایک بچہ زندہ ہو تب تک اپنے حق کیلئے لڑیں گے انہوں نے حکومت سے بے دخل مست خیل قوم کے داد رسی کا مطالبہ کیا