رستم ،جرگہ کی کاؤشوں سے دیرینہ دشمن شیر وشکر ہوگئے

رستم ،جرگہ کی کاؤشوں سے دیرینہ دشمن شیر وشکر ہوگئے

  

رستم( آمین اللہ) جرگہ مشران کی کوششیں رنگ لے آئی، پلوڈھیری کے مکین آپس میں شیروشکر ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق جہانزیب اور یوسف کا ارشد علی اور عابدعلی کے مابین کچھ عرصہ سے تنازغہ چلا آرہا تھا جو کسی بھی وقت خطرناک صورتحال اختیار کرسکتا تھا لیکن جرگہ مشران زمان خان،کسان کونسلر ظاہر شاہ کی بروقت کوششوں نے فریقین کے مابین تنازغہ ختم کرکے دونوں خاندانوں کو شدید جانی نقصان سے بچا لیا۔صلح کی تقریب حجرہ زمان خان میں منعقد ہوئی جس میں علاقہ عمائدین کے علاوہ مولانا مبارک احمد، تحصیل کونسلر حافظ رفیق احمد نے شرکت کی فریقین کے مابین صلح کے لئے باقاعدہ اسٹامپ پیپر پر خلفیہ بیان بھی لکھا گیا عمائدین علاقہ نے جرگہ مشران کی کوششوں کو سراہا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زمان خان ،کسان کونسلر ظاہر شاہ اور مولانا مبارک احمد نے عوام پر زور دیا کہ آپس میں رواداری، امن اور محبت قائم کرنے میں ہی ترقی اور خوشحالی مضمرہے ۔۔۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -