ڈیرہ ،نکاسی آب کے نالہ میں 2 موٹر سائیکل گر کر زخمی
ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) محکمہ پبلک ہیلتھ کی طرف سے گرڈ روڈپر نکاسی آب کے مین پائپ بچھانے کے کام کے دوران دوموٹرسائیکل سوار گڑھے میں گرکرزخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات گرڈروڈپر محکمہ پبلک ہیلتھ کی جانب سے نکاسی آب کے مین پائپ بچھانے کے کام کے دوران کھودے گئے گڑھے میں دوموٹرسائیکل سوارقدرت اللہ اوروحیداللہ سکنائے گرڈ روڈگرکرزخمی ہوگئے جن کوفوری طورپر ہسپتال پہنچادیاگیا۔ ان دونوں موٹرسائیکل سواروں کو شدید چوٹیں آئی تھیں ۔