صوابی ،مانیری بالا میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

صوابی ،مانیری بالا میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

  

صوابی ( بیورورپورٹ )شگئی مانیری بالا میں نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا ۔سید قمر ولد متشر سکنہ مانیری بالا شگئی نے تھانہ صوابی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کا بھائی ماجد علی گھر کے قریب اپنے آراہٹ میں موجود تھے کہ اس دوران نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گئے وجہ قتل اور ملزمان معلوم نہ ہو سکے صوابی پولیس نے مقتول کے بھائی کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے#

مزید :

پشاورصفحہ آخر -