ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر رستم کا مختلف مقامات کا معائنہ

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر رستم کا مختلف مقامات کا معائنہ

  

رستم(تحصیل رپورٹر) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر رستم عبدالصمد خٹک نے تحصیل رستم میں مختلف مقامات بی ایچ یو مچی،گورنمنٹ گرلز مڈل ، ہائی اور پرائمری سکول مچی اور زیر تعمیر تحصیل بلڈنگ رستم کا جائزہ لیا،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر رستم نے بی ایچ یو مچی میں میڈیکل سٹاف، ادویات وغیرہ اور صفائی ستھرائی کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ میڈیکل افسر کو ضروری ہدایات جاری کئے اسکے ساتھ ساتھ سکولوں میں اساتذہ کی حاضری رجسٹر، سکول کی صفائی ، پی ٹی سی فنڈز، سمیت دیگر ریکارڈ بھی چیک کیا سکول انتظامیہ کو سختی سے ہدایات جاری کردیئے کہ وہ بچوں کو علم دینے میں کوئی کوتاہی نہ برتے کیونکہ یہ ہمارہ دینی فریضہ بھی ہے بعد ازاں انہوں نے زیر تعمیر تحصیل بلڈنگ کا معائنہ کیا ۔۔۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -