لوئر دیر میں امن کا قیام مقامی لاگوں کی مرہون منت ہے :لیفٹینینٹ کرنل
تیمرگرہ ( ڈسٹر کٹ رپورٹر )لوئر دیر میں آمن قائم کرنے میں مقامی لوگوں کے قربانیاں ناقابل فراموش ہے یہاں دیر پا آمن کیلئے لوگوں کے تعاون ناگریز ہیں اور پالیسیوں کے تسلسل برقرار رکھنا ضروری ہے تاکہ دوبارہ دہشت گرد سر نہ اٹھائے عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں یہ ملک سب کا ہے ان خیالات کا اظہار پاک فوج چکدرہ بٹالین کے اپریشنل انچارج لیفٹیننٹ کرنل کامران سبحانی نے گزشتہ روز گورنمنٹ گرلز ہائیر سکنڈری سکول زریات تالاش میں 0.3ملین روپے کے لاگت سے تعمیر ہونے والا پانی کے کنویں کے افتتاح کے موقع پر میڈیا اور مقامی عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر لیفٹیننٹ کرنل عامر ،میجر اسماعیل اور دیگر موجود تھے کرنل سبحانی نے کہا کہ فوج انتظامیہ سے تعاون کررہی ہے اور جہاں جہاں ممکن ہو فوج اہنے استعداد کے مطابق لوگوں کے فلاح و بہبود کیلئے کام کررہی ہے لیفٹیننٹ کرنل کامران سبحانی کا کہنا تھا کہ گورنمنٹ گرلز ہائیر سکنڈری سکول زریات تالاش میں گزشتہ کئی سالوں سے واش رومزنہیں تھے جس کے وجہ سے طالبات شدید مشکلات سے دوچار تھیں جن کو فوج نے ترجیحی بنیادوں پر حل کرلیاجس کے بعد یہاں پینے کے پانی کا مسئلہ سنگین ہوگیا جس کیلئے کنواں تعمیر کرکے یہاں زیر تعلیم سینکڑوں طالبات کامسئلہ حل کردیا،انہوں نے کہا کہ بارشیں نہ ہونے کے باعث پانی کے بحران نے سراٹھالیا ہے شہری اور دیہاتی علاقوں میں پانی کے لیول روز بروز نیچے جارہا ہے جس کی وجہ سے شہریوں سمیت سکولوں کے طلباء اور طلبات شدید مشکلات سے دوچار ہوچکے ہیں اور جگہ بہ جگہ پانی ناپید ہوچکا ہے تاہم ہماری کوشش ہے کہ جہاں جہاں ممکن ہووہاں لوگوں کے مسائل پر قابو پالیا جائے انہوں نے کہا کہ اسی طرح درجنوں منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچادئے ہیں جس سے لوگوں کے مسائل میں خاطر خواہ کمی ائی ہے۔