فاٹا انضمام میں جلد بازی کی گئی ،قبول نہیں ،حمید اللہ جان

فاٹا انضمام میں جلد بازی کی گئی ،قبول نہیں ،حمید اللہ جان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جمردد (بیورو رپورٹ)سابق وفاقی وزیر حمیداللہ جان آفریدی نے اپنے دیگر ساتھیوں سمیت جمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ قبائیلی عوام کی مرضی کے بغیر فاٹا انضمام قبائیلیوں کیساتھ ظلم ہے ، جس وقت انضمام کیا گیا تھا ا س وقت قبائیلیوں کی آدھی سے ذیادہ آبادی اپنے گھر بار چھوڑ کر کیمپوں میں رہائش پزیر تھیں۔حکومت نے غیر آئینی اور غیر جمہوری طریقے سے اور قبائیلی عوام کی مرضی کے بغیر فاٹا کو خیبر پختون خواہ میں ضم کردیا،قبائیلی عوام اصلاحات چاہتے تھے، ایف سی آر سے چھٹکارا چاہتے تھے لیکن حکومت نے ڈیڑھ کروڑ قبائیلیوں کو ایک غریب صوبے میں ضم کردیا۔اب باجوڑ سے لیکر وزیرستان تک کے قبائیلی عوام اس زبردستی کے انضمام کیخلاف اُٹھ چکے ہیں اور قبائیل قومی تحریک کے جھنڈے تلے منظم ہوگئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ قبائیل قومی تحریک تما م قبائیلیوں کی حقوق کی جنگ لڑیگی اور ہر محاذ پر قبائیلی عوام کے مفادات کا خیال رکھے گی، خاصہ دار فورس کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں اورانکی نوکریوں کو ہرگز ختم نہیں ہونے دینگے،جن علاقوں میں حکومت نے زمینوں پر قبضہ کیا ہے انکا معاوضہ دیا جائے،ٹیکس کے نفاذ ہرگز قبول نہیں کرینگے، فاٹا کے قدرتی وسائل کا مکمل معاوضہ قبائیلیوں کو ملنا چاہئے، تباہ شدہ گھروں کا منصفانہ سروے کرکے معاوضہ دیا جائے، پروفیشنل کالجز ، اعلی معیار کی یونیورسٹیاں اور موٹروے تعمیر کیا جائے اور قبائیلی روایات کا بھرپورخیال رکھا جائے۔