پشاور ،نویں جماعت کے طالب علم کو چاقوؤں کے پے درپے وارکر کے قتل کر دیا
پشاور(کرائمز رپورٹر)پشاور کے علاقہ گلبہار میں دن دھاڑے اسخاق نامی شخص نے جواں سالہ طالب علم طلحہ کو چاقو سے بے درپے وار کرکے قتل کردیا ۔پولیس نے ملزم کوگرفتار کرکے مقدمہ درج کردیا۔تفصیلات کے مطابق رنگ روڈ کے رہائشی مقتول کے والد حذب اللہ نے تھانہ گلبہار میں مقدمہ درج کرتے ہوئے بتایاکہ اس کا بیٹا بانو چوک میں نجی سکول کے جماعت نہم کا طالب علم طلحہ سکول سے گھر جارہاتھا کہ راستے میں ملزم اسخاق ولد ذبیح اللہ نے چاقو سے وار کرکے کے کو شدید زخمی کردیا جس کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا ہسپتال میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔پولیس نے موقع پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کردیا ہے ملزم سے مذید تفتیش جاری ہے۔