نوشہرہ میں موبائل چور گرفتار ،مسروقہ موبائل برآمد

نوشہرہ میں موبائل چور گرفتار ،مسروقہ موبائل برآمد

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ) نوشہرہ کینٹ پولیس نے موبائل چور کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چوری شدہ قیمتی موبائل برآمد کرلئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ڈی پی او نوشہرہ ڈاکٹر زاہد اللہ کو عرصہ کئی دنوں سے مسلسل شکایات مل رہی تھی کہ نوشہرہ بھر کے موبائل مارکیٹوں اور دیگر مقامات سے قیمتی موبائل چوری ہورہی ہیں جس پر ڈی پی او نوشہرہ ڈاکٹر زاہد اللہ نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او نوشہرہ کینٹ علی اکبر خان کو موبائل چور گرفتار کرنے کا ٹاسک سونپ دیا جس پر تھانہ نوشہرہ کینٹ علی اکبر خان نے اپنی دیگر نفری کے ہمرا ہ جدیدتفتیشی طریقہ انداز اپناتے ہوئے موبائل چور افغان باشندے سمیع اللہ ساکن حکیم آباد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چوری شدہ قیمتی موبائل برآمد کرلئے واضح رہے کہ دوران تفتیش ملزم سے اہم انکشافات متوقع ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -