ہمیں لوٹا ہوا ملک ملا ، بدعنوانیوں میں ملوث افراد کو سزا ملنی چاہئے، شیخ رشید

ہمیں لوٹا ہوا ملک ملا ، بدعنوانیوں میں ملوث افراد کو سزا ملنی چاہئے، شیخ رشید

  

لاہور (جنرل رپورٹر،لیڈی رپورٹر)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 8 ہزار ریلوے ملازمین کی سمری وزیراعظم کو مستقل کرنے کے لیئے بھیجی ہے۔ مزدوروں کا وزیر ہوں تمام ورکرز کو ایک گریڈ بڑھانا بھی سمری میں شامل کیا گیا ہے ۔وہ گزشتہ روز لاہور ہیڈکواٹر میں پریس کانفرنس کررہے تھے انھوں نے کہا کہ عوام کی سہولت کے لیے ٹرینوں کے کراے کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بولان میل کی اکانومی کلاس میں 30 دسمبر تک 40 فیصد ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا۔ اسی طرح اکبر ایکسپریس اور میانوالی ٹرین کے کرایوں میں بھی کمی کی گئی ہے۔وفاقی وزیر ریلوے مزید کہا کہ جن ٹرینوں کو پرایوٹازیشن سے ریلوے کو منافع حاصل ہو سکتا ہے ان کو ضرور پراویوٹ کیا جائے گا۔ ہم عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں لیکن ریلوے کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتے۔ 7 ڈویڑن کراچی، کوئٹہ، سکھر، ملتان، لاہور راولپنڈی اور پشاور میں وائی فائی ٹریکنگ سسٹم کی سہولت جلد ہی متعارف کروائی جائے گی جبکہ سکھر روہڑی پر وائی فائی کی سہولت فراہم کی جا چکی ہے۔ وفا قی وزیر ریلو ے کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کو چوروں کا لوٹا ہوا ملک ملا ہے، بدعنوانیوں میں ملوث افراد کو سزا ہو کر ہی رہتی ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ سابق حکومت نے ملک کو جی بھر کر لوٹا ہے، ریلوے کے ساتھ بھی بہت ظلم کیا گیا ہے، 22 کروڑ روپے کا انجن 42 کروڑ روپے میں خریدا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی سے حیدر آباد کے درمیان شٹل ٹرین شروع کی جائے گی، مال بردار گاڑیوں کو فعال کرنے کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، جو بچے ریلوے ٹریک پر گھومتے ملیں گے، اْن کے والدین کو پکڑا جائے گا۔ وزیرریلوے نے قرار دیا کہ گاڑیوں میں وائی فائی کی سہولیات فراہمی پر بھی کام ہو رہا ہے۔ وزیر ریلوے کا کہنا ہے کہ 600 کھڑی کوچز میں سے کم از کم ایک سو کو دسمبر تک ٹریک پر لانے کا انتظامیہ کو ٹارگٹ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوچز کی ریپر کے لیے لوکو شاپ رسالپور اور ورک شاپ ڈویڑنوں کو ٹارگٹ بھی دیا اور کوئی کوچ اب خراب کھڑی نہیں ہو گی سب پٹڑی پر ہو گی۔ 60 دنوں میں آمدن 6.7ہو گی ہے۔ کچھ دنوں نے وزیراعظم دو مزید ٹرینوں کا افتتاح کریں گے۔ 6 ارب کا روزانہ سود ہے۔ نواز شریف کم اور شہباز شریف زیادہ بڑا چور ہے۔ جس حال میں ملک ملا اس حال میں ملک چلانا مشکل ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -