شبقدر میں ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن تاحال جاری ،8 لاکھ کے جرمانے

شبقدر میں ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن تاحال جاری ،8 لاکھ کے جرمانے

  

شبقدر(نمائندہ خصوصی)شبقدر ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن ایک ماہ کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے سینکروں گاڑیوں کا چالان ۔ چالان کی مد میں ایک ماہ کے دوران آٹھ لاکھ سے زاید جرمانے وصول کر لئے گئے ۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں سے کوئی نرمی نہیں کی جائیگی ۔ شبقدر بازار میں ٹریفک پولیس نے گذشتہ ایک ماہ کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے گاڈی مالکان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے سینکروں گاڑیوں کو چالان کرکے ان سے لاکھوں روپے کے جرمانے وصول کر لئے ہیں ۔ شبقدر ٹریفک پولیس انچارج قیصر خان نے گذشتہ ماہ کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ شبقدر بازار میں سڑکوں پر تعمیراتی کام کے باوجود ٹریفک کو رواں دواں رکھا گیا ہے ۔ جس کیلئے سڑکوں پر بنائے گئے تجاوزات اور تمام رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کاروائی کی جارہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بازار میں اوور لوڈنگ ، غلط پارکنگ اور ڈرائیونگ لائسنس نہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی میں سینکڑوں گاڑیوں کا چالان کیا گیا ہیں جس کی مد میں آٹھ لاکھ سے زائد جرمانے وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے گئے ۔ انہوں نے مزید کیا کہ غیر قانونی اڈوں اور ٹریفک قوانین کے خلاف ڈی پی او چارسدہ اور ٹریفک انچارج نور الہی خان کی خصوصی ہدایت پر ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ شبقدر کے عوام اور گاڑی مالکان ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کرکے ٹریفک کو رواں دواں رکھنے میں ٹریفک اہلکاروں کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -