بے نظیر بھٹو کے پاس ملک کی معاشی مسائل کا حل موجود تھا،کفایت اللہ

بے نظیر بھٹو کے پاس ملک کی معاشی مسائل کا حل موجود تھا،کفایت اللہ

  

بخشالی (نمائندہ پاکستان)محترمہ بے نظیر بھٹو کے پاس ملک کی معاشی مسائل کا حل موجود تھا شہید بی بی ذوالفقار علی بھٹو کے روٹی کپڑہ مکان کی پالیسی پر گامزن تھی ملک میں اصل تبدیلی پی پی پی کے ادوار میں آئی تھی آج کے تبدیلی کے دعوے کھوکھلے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی رہنماء اور ویلج کونسل گلی باغ ساولڈھیر کے ناظم کفایت اللہ نے اپنی رہائش گاہ پر محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان اور اسکی ٹیم کے بلند بانگ دعوے سو دن تو درکنار سو سال میں بھی پورے نہیں ہو سکیں گے کیونکہ اس وقت ملک کو تجربہ کار اور پختہ ذہین حکمرانوں کی ضرورت ہے کیونکہ ملک کے مشرقی اور مغربی سرحدوں پر دباؤ پائی جاتی ہے اس کے ساتھ ساتھ معاشی مسائل حل کرنا کوئی بچوں کا کھیل نہیں اس کے لئے سنجیدگی اور متانت سے کام لینا ہو گا انہوں نے کہا کہ ایم پی اے پی کے 49 نے آج تک اس علاقے کا بھول کر بھی دورہ نہیں کیا نہ یہاں کے عوام کا حالت زار جاننے کی کوشش کی انہوں نے کہا کہ ملک میں اصل تبدیلی ذوالفقار علی بھٹو لا یا تھا جن نے عوام کو غربت کی چکر سے نکال کر عزت کی زندگی جینے کا سلیقہ سکھایاجن کی خدمت نے عوام کے لئے قومی شناختی کارڈ پیشن بیرونی ملک روزگار کے مواقع ملک کے لئے ایٹمی پروگرام شروع کرنا اور سرکاری سطح پر مفت تعلیم فراہم کرنا شامل ہے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی حاجی خان ذادہ خان ، خواجہ محمد خان ہوتی اور ذیشان خانزادہ کی قیادت میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -