27 معطل ملازمین کی بحالی کیلئے ایپکا اور آل کوآرڈی نیشن کونسل نے ڈیڈ لائن دیدی

27 معطل ملازمین کی بحالی کیلئے ایپکا اور آل کوآرڈی نیشن کونسل نے ڈیڈ لائن دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹی رپورٹر) فشریز ڈیپارٹمنٹ کے 27 معطل ملازمین کی بحالی کیلئے ایپکا اور آل کوآرڈی نیشن کونسل نے ڈیڈ لائن دیدی منگل کے روز تک تمام ملازمین کی بحالی نہ ہونے کے صورت میں احتجاج کی دھمکی دیدی۔ آل پاکستان کوآرڈی نیشن کونسل اور ایپکا کے مرکزی چیئرمن اسلم اور محمد سریر و حاجی الماس نے بتایا ہے کہ ستائیس افسران کو وزیر فشریز کا حکم نہ ماننے پر معطل کیا گیا تھا جس کے خلاف ہم نے احتجاج کی دھمکی دی تھی لیکن مزکرات کے بعد ان تمام ملازمین کی بحالی کیلئے اقدامات لینے کا وعدہ کیا گیا تھا جس پر ہم ان کو ڈیڈلائن دیدی تھی لیکن اس کے باوجود بھی کوئی شنوئی نہیں ملی ہے انہوں نے کہا کہ فشریز ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کی بحالی کیلئے پندرہ دن کا وقت دیا تھا منگل کو ڈیڈ لائن ختم ہوگیانہوں نے کہا کہ احتجاج حکومت کے کہنے پر روکا تھا اگر ملازمین کو بحال نہ کیا گیا تو اسی وجہ سے ہم اپنے حق کیلئے بھرپوراحتجاج کرینگے۔