پشاور میں ڈاکٹر خان تحریک کا امریکہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

پشاور میں ڈاکٹر خان تحریک کا امریکہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  

پشاور (سٹی رپورٹر) ڈاکٹر خان تحریک نے امریکہ کے خلاف گزشتہ روز پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر امریکہ کے خلاف نعرے درج تھے مظاہرین نے امریکہ اور ان کی اتحادیوں کے خلاف شدیدنعرے بازی کی مظاہرے کے قیادت ڈاکٹرخان تحریک کے چیئرمین عابد منیر اور دیگر عیداران کررہے تھے مظاہرین کا کہنا تھا امریکہ نے پوری دنیا میں آگ لگائی ہے اور اپنے مفادات کے خاطر دنیامیں بڑے بڑے ملکوں پر بے جا الزامات لگا کر ان کے خلاف کاروائی کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ افغانستان، فلسطین، غراق، لیبیا اور دیگر اسلامی ملکوں میں ہزاروں کے تعداد مسلمانوں کو قتل عام کررہے ہیں جس پر اقوم متحدہ اور انسانی حقوق کے علمبردار ادارے خاموش ہیں انہوں نے کہاکہ پوری دنیا میں شر اور دہشتگردی کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ جس کی وجہ سے پوری دنیا میں آگ لگی ہوئی ہے انہوں نے اقوم متحدہ سے اپیل کی ہے کہ امریکہ کی جانب سے دنیا میں جاری اجرہ داری اور غیر قانونی حملوں کے خلاف ایکشن لیاجائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -