بجلی بریک ڈاون، وفاق، کے الیکٹرک سے جواب طلب کرے،سعید غنی

بجلی بریک ڈاون، وفاق، کے الیکٹرک سے جواب طلب کرے،سعید غنی

  

کرا چی (آ ئی این پی)سندھ کے وزیربلدیات و کچی آبادی سعید غنی نے کراچی میں ہونے والے بجلی کے بریک ڈاون پر اظہار تشویش کرتے ہوئے وفاقی حکومت اورنیپرا سے فوری طور پر کیالیکٹرک سے جواب طلبی کا مطالبہ کیاہے،سعید غنی کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک انتظامیہ کی نااہلیوں کے باعث شہرمیں آئے روز بریک ڈاون معمول بن گیا ہے،جبکہ بجلی کے بحران سے پانی کی فراہمی بھی شدید متاثر ہوتی ہے،انہوں نے بتایا کہ آج ہونے والے بریک ڈاون کے باعث دھابیجی، پیپری سمیت شہر کو پانی فراہمی کے لئے تمام پمپنگ اسٹیشن بند ہوگئے اور کروڑوں گیلن پانی کی فراہمی کی بندش سے عوام کو شدید اذیت کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے،سعید غنی نے بتایا کہ صرف20 روز میں چوتھی بار بریک ڈاون سے 4 بار پانی کی مین لائنیں ٹوٹ چکی ہیں، اس کے علاوہ دھابیجی اور پیپری پر 2 ہیوی موٹریں اس اچانک بندش سے جل گئی ہیں،انہوں نے اس موقع پر وفاقی حکومت اورنیپرا سے فوری طور پر کے الیکٹرک سے جواب طلبی کا مطالبہ کیا ہے۔

سعید غنی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -