ہنگو دیہاتی علاقوں میں واپڈا کے خود ساختہ بجلی فالٹ کا انکشاف

ہنگو دیہاتی علاقوں میں واپڈا کے خود ساختہ بجلی فالٹ کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہنگو(بیورورپورٹ)ہنگو دیہاتی علاقوں میں واپڈا کے خود ساختہ بجلی فالٹ کا انکشاف ۔ بجلی پول سے لائن کی تار جوڑ کر فالٹ پیدا کر کے دیہاتوں کی بجلی بند کی جاتی ہے ۔ علاقہ مکینوں نے از خود معائنہ کر کے واپڈا کی خود ساختہ کی تصاویر کینچ لیں ۔ ڈپٹی کمشنر ہنگو کو تحریری طورپر ملو ث اہلکاروں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی شکایت ۔ تفصیلات کے مطا بق ہنگو کے نواحی دیہاتی علاقہ جات کوٹکی ، توغ سرائے کا ہی محمد خواجہ کے سماجی رہنماوں ضلع کونسل میں اپوزیشن لیڈر پی ٹی آئی نور آواز ایڈوکیٹ ، حا جی محمد شفیق ، فرمان اللہ ضلعی کو نسلر ،حا جی قاسم خان ،حا جی فضل نور ،حا جی شیرین بادشاہ ،مصری خان ۔منور خان نے ڈپٹی کمشنر ہنگو کو ایک تحریری شکایت جمع کراتے ہو ئے شکایتی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے ۔ کہ مذکورہ دیہاتوں میں بجلی بندش اور طویل دورانیہ تک بجلی سپلائی معطلی کے لئے واپڈا ہنگو اہلکار بجلی کے پول سے خود ساختہ بڑی لائن تار لگار بجلی فالٹ ظاہر کرتے ہیں ۔ جبکہ علاقہ مکینوں کی جانب سے بارھا طویل بندش بجلی فالٹ معلوم کر نے کے لئے معائنہ کے دوران واپڈا اہلکاران کی غیر قانونی حرکت کا انکشاف سامنے آنے پر علاقہ مکینوں نے خود ساختہ بجلی فالٹ کے لئے لگائے گئے بجلی لائن کی تصاویر بھی اُتار دیں ۔شکایتی درخواست میں ڈپٹی کمشنر ہنگو واپڈا کے ملوث اہلکاروں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی استداء کی گئی ہے ۔