معاشرے سے شرک و بدعات کا خاتمہ اولین ترجیح ہے :مولانا انور کمال

معاشرے سے شرک و بدعات کا خاتمہ اولین ترجیح ہے :مولانا انور کمال

  

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ) جماعت اشاعت توحید و سنت ملاکنڈ کے ضلعی ناظم اعلیٰ مولانا حضرت انور کمال اور تحصیل ناظم مالیات مولانا محمد زبیر نے کہا ہے کہ جماعت اشاعت توحید و سنت معاشرے سے شرک و بدعات کے خاتمے اور غیر شرعی رسم و رواج کے روک تھام کے لئے عالمی سطح پر اور بالخصوص پاکستان میں بھر پور جدوجہد کر رہی ہے ۔قرآن پاک اور احادیث کی تعلیمات میں پوری اُمت مسلمہ کے مسائل کا حل موجود ہے لیکن بد قسمتی سے اسلامی تعلیمات اور قرآن پاک سے دوری مسلمانوں کے زوال کا سبب بن رہا ہے ۔ 26اکتوبر سے پنج پیر میں شروع ہونے والا عالمی اجتماع شرعی نظام کے نفاذ اور شرک و بدعات کے خاتمے میں سنگ میل ثابت ہو گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب آفس سخاکوٹ میں میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جماعت اشاعت توحید و سنت کے ضلعی ناظم اعلیٰ نے کہا کہ 26اکتوبر سے 28اکتوبر تک جاری رہنے والے عالمی اجتماع میں پورے دُنیا سے اسلام پسند لوگ اور علماء کرام شرکت کرینگے جبکہ ملاکنڈ سے عظیم الشان قافلہ روانہ ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ اس عالمی اجتماع کا مقصد معاشرے سے شر ک و بدعات کا خاتمہ کرنا، لوگوں کو قرآنی تعلیمات سے آگاہ کرنا اور لوگوں کے سامنے جماعت اشاعت تو حید و سنت کا پیغام رکھنا ہے ۔ مولانا حضرت انورکمال نے کہا کہ پنج پیر اجتماع سے آمن و محبت کا پیغام پھیلے گا اور لوگوں کو معلوم ہو جائیگا کہ ہمارے اکابرین دین اسلام کے سربلندی کے لئے کیا کرنا چاہتے ہیں ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -