الپوری ،نوجوان صحافی کے قتل کیخلاف صحافی برادری سراپا احتجاج

الپوری ،نوجوان صحافی کے قتل کیخلاف صحافی برادری سراپا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


الپوری(ڈسڑکٹ رپورٹر) ہری پور نوجوان صحافی سہیل کے دن دیہاڑے قتل پر شانگلہ کے صحافتی برادری سراپا احتجاج بن گئے، صوبائی حکومت شہید صحا فی سہیل کے ورثاء کو مالی پیکج دینے کی اپیل۔ ریاست صحافیوں کی تحفظ میں ناکام ہے ، صحافی سہیل نڈر اور بے باک صحافی تھے انھوں نے ہمیشہ اپنا قلم کے زریعے علاقے کی خدمت کی ہے ، حکومت صحافی سہیل کی قاتلوں کو فوری طور پرگرفتار کیا جائے۔ صحافیوں کا مطالبہ۔نوجوان نڈر صحافی شہید سہیل کی قتل کی مزمت کرتے ہیں، ملزمان کی تاحال عدم گرفتاری ہزارہ پولیس کیلئے کسی چیلینج سے کم نہیں، حکومت صحافیوں کو تحفظ فراہم کریں،حق اور سچ کی اواز کو دبانے کیلئے شرپسند عناصر اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہیں ،شہید نوجوان صحافی سہیل کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،انھوں نے ہمیشہ اپنے قلم سے اپنے علاقے کی بے پناہ خدمت کی اور حق ، سچ کیلئے اپنا جان بھی نچھاور کیا ۔۔