بٹ خیلہ،درگئی بازار میں تجاوزات کیخلاف آپریشن ،متعدد تجاوزات ختم

بٹ خیلہ،درگئی بازار میں تجاوزات کیخلاف آپریشن ،متعدد تجاوزات ختم

  

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ) تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن درگئی نے درگئی بازار میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کردی ۔ صوبائی حکومت اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر درگئی کے خصوصی ہدایات پر شروع کئے گئے مہم میں غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ کیا جارہا ہے ۔تجاوزات کے خلاف شروع مہم کی نگرانی انسپکٹر سنیٹری ٹی ایم اے درگئی محمد حسین خان ، سپرٹنڈنٹ غلام علی اور افتخار خان کر رہے ہیں ۔ اس دوران میڈیا کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے محمد حسین خان اور غلام علی نے کہا کہ کسی کو درگئی بازار میں سرکاری حدودات پر قبضے اور ٹریفک معاملات میں رکاوٹ کے سبب بننے والے تجاوزات کی اجازت نہیں دینگے ۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے کے لئے عوام اور تاجر برادری ٹی ایم اے درگئی کیساتھ تعاون کریں تاکہ عوام کے لئے مسائل کا سبب بننے والے تجاوزات کا خاتمہ ممکن ہو سکے ۔ انہوں نے کہا کہ دکاندار اپنے دکانوں کے حدودات میں کاروبار کریں اور سڑک پر کاروبار سجانے سے گریز کریں تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ ہوں ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -