غیرقانونی طورپراپنی اراضی کو پانی دینے والے 14زمینداروں کے خلاف مقدمات درج

غیرقانونی طورپراپنی اراضی کو پانی دینے والے 14زمینداروں کے خلاف مقدمات درج

  

ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)تحصیل پروآکے علاقہ سکندرجنوبی تاجنگی کے علاقہ سے گزرنے والی سی آربی سی نہرکوتوڑکراراضی کوچوری کا پانی دینے پر کاروائی کرتے ہوئے سی آربی سی حکام نے تھانہ پروآ میں 14زمینداروں کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ سی آربی سی کے حکام نے سرکاری مین سی آربی سی کینال سکندرجنوبی تاجنگی سے نہرکوتوڑکرغیرقانونی طورپراپنی اراضی کوپانی دینے والے 14زمینداروں کے خلاف 430-440/186PPC مقدمات درج کرادیے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -