حکومت کاہر دن غریبوں پرسونامی سے بدترثابت ہورہاہے،نیئر بخاری

حکومت کاہر دن غریبوں پرسونامی سے بدترثابت ہورہاہے،نیئر بخاری

  

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ سرمایہ دارانہ حکومت کاہر دن غریبوں پرسونامی سے بدترثابت ہورہاہے،حکمرانوں کا ہر دن غریبوں کی زندگیوں کو اجیرن بنارہا ہے،متکبر حکمران عوام الناس کے غیض و غضب کو دعوت دے رہے ہیں۔ ہفتہ کو سیکریٹری جنرل پیپلزپارٹی نیئربخاری نے گیس قیمتوں میں ہوشربااضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بنیادی ضروریات کی قیمتیں پہلے ہی عوام کی پہنچ سے دورکردی گئی ہیں، ہسپتالوں اورفلاحی اداروں کے گیس بل میں462فیصداضافہ صحت دشمنی ہے،حکمران ناداراورغریب مریضوں سے زندہ رہنے کاحق چھیننے کے درپے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومتی اخراجات کا بوجھ شہریوں پر ڈالا جا رہا ہے،امیروں کی حکومت غریبوں سے دوری کافرق تیزی سے بڑھار ہی ہے،کمائی کا ہر شعبہ ذاتی معاون خصوصی کے حوالے کر دیا گیا ہے،حکومتی شراکت دارسرمایہ داروں کو نفع بخش منصوبے دیے جارہے ہیں،متکبر حکمران عوام الناس کے غیض و غضب کو دعوت دے رہے ہیں۔

نیئر بخاری

مزید :

پشاورصفحہ آخر -