حکومت عوام سے نوالہ چھیننے کاایجنڈالیکرآئی ، مولا بخش چانڈیو

حکومت عوام سے نوالہ چھیننے کاایجنڈالیکرآئی ، مولا بخش چانڈیو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی) ترجمان پاکستان پیپلزپارٹی مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ہر روز گیس اور بجلی کی قیمتیں بڑھائی جا رہی ہیں،2ماہ کی کارکردگی بتاتی ہے حکومت عوام سے نوالہ چھیننے کاایجنڈالیکرآئی ہے، ڈھٹائی کاعالم یہ ہے ہرچیز مہنگی کرکے حکمران کہتے ہیں غریبوں پراثرنہیں پڑیگا، عمران خان نے کابینہ کومہنگائی اور نفرت بڑھانے پر لگا رکھا ہے۔ہفتہ کو ترجمان پاکستان پیپلزپارٹی مولا بخش چانڈیو نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہر روز گیس اور بجلی کی قیمتیں بڑھائی جا رہی ہیں، حکومت نے مہنگائی اورنفرتوں میں اضافے کے سواکچھ نہیں کیا۔
مولا بخش چانڈیو