’’اپنا گھر‘‘ اسلام آباد کے پائلٹ پروجیکٹ پر کام شروع ہوچکا،طارق بشیر

’’اپنا گھر‘‘ اسلام آباد کے پائلٹ پروجیکٹ پر کام شروع ہوچکا،طارق بشیر

  

اسلام آباد(آئی این پی) وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے 50لاکھ گھروں کی تعمیر کے اعلان کے بعد تین مختلف ممالک نے نیا پاکستان ہا ؤسنگ منصوبے میں سرمایہ کاری کی پیشکش کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق منصوبے میں مختلف ممالک کی جانب سے گھروں کی تعمیر کی پیشکش پر غوروفکر جاری ہے جب کہ حکومت کی جانب سے سات شہروں میں پائلٹ پروجیکٹ کا بھی اعلان کیا جاچکا ہے۔وفاقی وزیر ہاؤسنگ و تعمیرات طارق بشیر چیمہ کے مطابق اسلام آباد کے پائلٹ پروجیکٹ پر کام شروع کیا جاچکا ہے جبکہ اسلام آباد میں فیڈرل گورنمنٹ ہاؤسنگ فیڈریشن کے پاس ڈیڑھ لاکھ لوگ بھی رجسٹرڈ ہیں۔انہوں نے کہا کہ فیڈرل گورنمنٹ ہاسنگ فیڈریشن کے پاس رجسٹرڈ لوگوں سے پوچھا جائے گا کہ کیا وہ نئے پاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں دلچسپی رکھتے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ نیا پاکستان ہا ؤسنگ اسکیم کے گھروں کو پرائیویٹ سیکٹر ہی تعمیر کرے گا تاہم حکومت زمین دے گی اور کمرشل بینکوں کو بھی معاملات میں شامل کیا جائے گا لیکن گھروں کی قیمت حکومت ہی طے کرائے گی۔انہوں نے کہا کہ مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کار منصوبے میں سرمایہ کاری کریں گے۔

طارق بشیر چیمہ

Back to Conversion Tool

مزید :

کراچی صفحہ اول -