اسحٰق ڈار کیخلاف فیصلے پر عملدرآمد شروع،گلبرگ میں گھر حکومت پنجاب کے نام منتقل

اسحٰق ڈار کیخلاف فیصلے پر عملدرآمد شروع،گلبرگ میں گھر حکومت پنجاب کے نام ...

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی)مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما وسابق وزیر خزانہ اسحق ڈار کے خلاف احتساب عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب ریونیو ڈیپارٹمنٹ نے ایل ڈی اے کے ذریعے گلبرگ تھری ایچ سات پر واقع اسحق ڈار کے گھر کو حکومت پنجاب کے نام منتقل کروالیا۔حکومت پنجاب کی جانب سے ڈپٹی کمشنر لاہورکیپٹن (ر) انوارالحق نے پراپرٹیز اوراکاؤنٹس کی ملکیت لینے کیلئے لیٹرز جاری کرائے جبکہ کراچی اورلاہور کے چار بینکوں کے اکاؤنٹس میں پڑے کروڑوں روپے صوبائی حکومتوں کے نام منتقل کرنے کیلئے خط و کتابت شروع کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق خطوط چاروں بینکوں کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز کو جاری کئے گئے ہیں۔

اسحق ڈار/جائیداد منتقل

مزید :

کراچی صفحہ اول -