شکار پور میں دو گروپوں میں تصادم 2 افراد جاں بحق،2زخمی

شکار پور میں دو گروپوں میں تصادم 2 افراد جاں بحق،2زخمی

  

شکارپور (خصوصی نامہ نگار)شکار پور کے قریب رستم گاں میں جتوئی قبائل کے دو گروپوں کے درمیان پیش آیا۔ جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گاں رستم میں جتوئی قبائل کے دو حریف گروپوں کے درمیان مسلح تصادم ہوا۔ جس کے باعث دو افراد موقع پرہی دم توڑ گئے ۔ مرنے والوں کی شناخت کمانڈو جتوئی اور لیاقت جتوئی کے ناموں سے ہوئی ہے۔واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر حالت کو قابو کرنے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا۔ جس کے بعد علاقے میں پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کردی گئی ہے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -