جی جی پی ایس کاکشال پشاور میں طالبات سے صفائی کا کام کا انکشاف

جی جی پی ایس کاکشال پشاور میں طالبات سے صفائی کا کام کا انکشاف

  

پشاور (سٹی رپورٹر) گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کاکشال پشاور میں طالبات سے صفائی کا کام کا انکشاف ہوا ہے بچیاں پڑھائی کے بجائے پورادن اپنے کمرے اور سکول کے صحن کو صفائی میں گزارتی ہیں۔علاقے کے رہاشیوں اور طلبات کا کہناہے کہ سکول میں خا لہ سکول کے اندر چپس پاپڑ کی دکانداری میں مصروف رہتی ہے جبکہ سکول میں پڑھنے والی بچیوں سے صفائی کا کام لیا جاتا ہے انہوں نے کہاکہ گزشتہ روزچوتھی جماعت کی طالبہ اقصی ولد امیر نواز سکول میں صفائی کرتے ہوئے پرش پر گر گئی تھی جس کی وجہ سیوہ شدید زخمی ہوگئی ہے انہوں نے بتایاکہ سکول ہیڈ مسٹریس روزانہ نمبر وار سکول کے بچیوں سے صفائی کا کام لیتے ہیں۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -