ڈاکٹرحفیظ الرحمن کی زیر صدارت’’ اسلامک ہاسپٹل کنسورشیم ‘‘کا اجلاس

ڈاکٹرحفیظ الرحمن کی زیر صدارت’’ اسلامک ہاسپٹل کنسورشیم ‘‘کا اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئر مین ہیلتھ بورڈالخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے کہا ہے کہ الخدمت صحت کی سہولتیں اللہ کی خوشنودی کے حصول کے لیے فراہم کر رہی ہے ،کمائی مقصد نہیں ۔علاج میں انسانی خدمت وشعار اسلام کو بیش نظر رکھا جائے ،یہ بات انہوں نے ہفتے کو ا لخدمت کے تحت’’ اسلامک ہاسپٹل کنسورشیم ‘‘کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہی ۔ اجلاس میں ڈاکٹراظہرچغتائی ،انجینئر صابر احمد ،جمشید احمد،راشد قریشی ،طارق وحید ،الخدمت اسپتال و میڈیکل سینٹرز کے ڈاکٹرز وایڈمنسٹریٹرزنے شرکت کی ۔اجلاس میں اسلامک ہاسپٹل کنسورشیم ،ہیلتھ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم ،فارمیسی سروسز ،ڈائیگنوسٹک سروسزپر ذمہ داران نے اظہارخیال کیا ۔ ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کہا کہ الخدمت شعبہ صحت میں ملک وقوم کی خدمت کر رہی ہے ۔ا صحت کی صحت کی عالمی معیار کے مطابق سہو لتیں فراہم کرنا ہمارا عزم ہے۔تمام اسپتالوں میڈیکل سینٹرز اورصحت مراکز میں جدید طبی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں ۔انہوں نے کہا الخدمت کے اسپتالوں میں علاج میں انسانی خدمت اورشعاراسلام کو اپناعظیم مقصدرکھا جائے ۔ہمارا بنیادی مقصد خلق خدا کی خدمت ہے اوراسی پر ہم کاربند ہیں ۔