ملک مخالف مواد کی تقسیم کا مقدمہ پولیس اہلکار خلیل کا بیان قلمبند

ملک مخالف مواد کی تقسیم کا مقدمہ پولیس اہلکار خلیل کا بیان قلمبند

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ملک مخالف مواد کی تقسیم کے مقدمے میں گواہ پولیس اہلکار خلیل کا بیان قلمبند کرلیا۔ کراچی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو ملک مخالف مواد کی تقسیم سے متعلق سابق رکن سندھ اسمبلی ملزم شیراز وحید و دیگر کے خلاف مقدمہ کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں تمام ملزمان پیش ہوئے۔ عدلت میں استغاثہ کی جانب سے گواہ پولیس اہلکار خلیل پیش ہوئے جس کا بیان قلمبند کیا گیا۔ عدالت نے بیان قلبند کرنے بعد آنئدہ سماعت پر مزید گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت 5 نومبر تک ملتوی کردی۔ پولیس کے مطابق شیراز وحید سمیت 7 ملزمان نے عبوری ضمانت کروا رکھی ہے۔ ملزمان میں شیراز وحید، علی حسن، نعیم شمشاد، دانش سعید اور دیگر شامل ہیں۔ مقدمے میں ایک ملزم سید اظہر علی تاحال مفرور ہے۔ شیراز وحید کے خلاف سائٹ سپر ہائی وے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ شیراز وحید پر ایم کیو ایم کے بانی کی اشتعال انگیز تقریر کی سی ڈیز تقسیم کا الزام ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -